اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان

0
31

اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، عمران خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال تک ملک کو لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت ہم پر مسلط کیا گیا،2 ماہ میں ملک کا کیا حال کر دیا گیا،عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں،ہمیں پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی ، ان کو ڈر تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کیلئے خطرہ ہو گا، وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مزید مہنگائی ہو گی،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے کرپٹ بیٹے نے پنجاب میں اقتدارپر قبضہ کیا ہے،پنجاب میں مکمل سیاسی انارکی ہے، لوگ مصیبت اور فصلیں خطرے میں ہیں، کوئی گورننس نظر نہیں آرہا، صرف ایک مافیا فسادات کر رہا ہے،پولیس اور مقامی انتظامیہ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں، لیڈروں اور خاندانوں پر دہشت کا راج قائم کر دیا گیا وہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کے سامنے جوابدہ نہیں انتشار اور مجرمانہ حکمرانی کی اجازت نہیں دیں گے

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب کال دوں گا تو آپ کی تیاری پوری ہونی چاہئے،پاکستان تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے، آپ نے گھر گھر جا نا ہے اور ہر دروازے پر جا کر تبلیغ کرنی ہے، ہم پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس والوں نے بچوں اور خواتین پر بھی آنسو گیس کی شیلنگ کی، ہمارے اوپر چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں عوام کو ان کے خوف سے نکالنا ہے، ڈی چوک پر خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی،کیا وہ کوئی دہشت گرد تھے؟ ہمارے دور میں تین لانگ مارچ ہوئے، کہاں لکھا ہوا ہے کہ پرامن احتجاج پر شیلنگ کرے، پولیس نے رات کے اندھیرے میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے، جو سازش ہم پر مسلط کی گئی اس کو نہیں مانتا جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی تو ان کا اہم ایشو نہیں تھا جو دو مہینے میں پتہ چل گیا،پیٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،روپے کی قدر گر رہی ہے اور ڈالر اوپر جا رہا ہے اسٹاک ایکس چینج میں 700 ارب روپے غائب ہوئے ،پولیس کو غیرقانونی احکامات نہیں ماننے چاہیں، میں پہلے ہی دن کہہ رہا تھا کہ این آر او ٹو کیلئے ساری گیم ہو رہی ہے،آتے ہی اپنے سارے کیسز ختم کئے گئے،پنجاب میں بھی دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتنے کی تیاری ہو رہی ہے، مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ الیکشن کرائے جائیں ،شہباز شریف ساری جگہ پھرتے رہتے ہیں تصویریں کھینچنے کیلئے،ان کی سارا ترقیاتی کام اشیہاروں میں نظر آتا ہے،ہمارے دور میں ریکارڑ ایکسپورٹ ہو رہی تھی، ملک تیزی سے آگے جا رہا تھا ،ہماری حکومت کو ایک سازش کے تحت گرائی گئی،ہماری ایکسپورٹ 10فیصد کم ہوئی ہے،اگر اسی طرح چلتا رہا تو ملک سری لنکا کی طرف جائے گا،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان بھی شریک تھے عمران خان نے حالیہ دنوں میں شاندار کرکردگی پر ٹیم اور بالخصوص انفرادی کارکردگی کو سراہا

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جمشید دستی کی ملاقات ہوئی ہے جمشید دستی کی عمران خان سے ملاقات گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوئی،عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی،جمشید دستی نے مظفرگڑھ کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں مانگ لیں معاملات طے ہونے کے بعد جمشید دستی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

قبل ازیں لودھراں سے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی حیات اللہ ترین تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، ملتان سے پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار خرم خاکوانی بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے، دونوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شیریں مزاری اور میں موجود تھے سائفر میں سیدھی سیدھی پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی،کہا گیا تھا اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کیلئے مشکل ہوگا،اگر عمران خان کو نکالا گیا تو سب معاف کیا جائے گا،یہ سب حقائق مراسلے کے اندر موجود تھےبیرونی مداخلت کے الفاظ مراسلے میں استعمال ہوئے ہیں، عمران خان بطور چیئرمین تحریک انصاف سپریم کورٹ خط لکھیں گےکہ تحقیقات کی جائیں،سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا روس جانے کا فیصلہ سب سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا، ہماری امریکن ایمبسی سے ملاقات کی لسٹ آپ کے سامنے آ جائے گی،امریکی سازش کا ماڈل پہلے سے موجود ہے، ہم یہ کہہ رہے ہیں امریکا یہ پہلی بار نہی کررہا،اگر یہ تحقیقات نہیں ہوں گی تو معاملہ ختم نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ پھر سے ایسے کچھ نہ ہو،

قبل ازیں تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورحکومت میں گروتھ سب سے زیادہ ہوئی،ہمارے دورمیں 50 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوئیں،ہمارے دورمیں ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا،ہمارےدورمیں 31 بلین کی برآمدات ہوئیں، دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ہم تونالائق تھے،پی ڈی ایم حکومت نے کیا کیا؟ ہم پیٹرول 149 روپے فی لٹرپرچھوڑکرگئے تھے، چندماہ میں پٹرول کی قیمت 300 پرچلی جائےگی، مسلسل 2 سال 5 فیصد سےزائد گروتھ ہوئی،کورونا کےباوجود زرعی گروتھ 4.4 فیصد رہی ،کورونا کے باوجود 31 ارب کی برآمدات،اتنی ہی ترسیلات زرہیں،

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کوخصوصی ریلیف کہاں سے مل رہا ہے؟ پہلے سابق گورنر کے احکامات روند کر نجی ہوٹل میں وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا اب اسپیکر کی آئینی حیثیت روند کر ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس بلایا گیا؟ کل اپنی نئی اسمبلی بھی بنادیں گے، پنجاب کو ن لیگ نے بحران میں دھکیل دیا پنجاب کی موجودہ صورتحال کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں،

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

Leave a reply