جلسے میں 15،16 ہزار لوگ،عوام نے بائیکاٹ کردیا،وفاقی وزیر داخلہ

0
22
rana sana

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کی حفاظت کیلئے پنجاب اور اسلام آباد پولیس فرائض انجام دے رہی ہے

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں 15،16 ہزار لوگ ہیں،یہ لوگ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،عوام نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا بائیکاٹ کردیا،ملک کوہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا گیا،محاذ آرائی سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اگر پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو وہ زیادہ لوگ نہیں ہوں گے معاملات کو سیاسی اور جمہوری انداز میں آگے بڑھائیں،

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بنیاد پر قائم ہے،ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائیگی پی ٹی آئی ،پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ، پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی،پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے،آئندہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے ،

وفاقی وزیر ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اعظم سواتی ہوں یا عمران خان سب کا ایجنڈا ایک ہی ہے،ان کا ایک ہی ایجنڈاہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے،ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لے کر آئیں، سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف ایجنڈے کو پرموٹ کر رہے ہیں، یہ جو کر رہے ہیں پاکستان مخالف ایجنڈے کو تقویت مل رہی ہے،انکی ان باتوں کی وجہ سے انڈیا نے آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینے کی جرات کی ،آج بھارتی وہی باتیں کر رہے ہیں جو کل عمران خان کر رہے تھے سب کو مل کر اس شخص کو بے نقاب کرنا چاہئے،

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply