عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

0
32

عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ حکمر انو ں کی غلط پا لیسو ں کے سبب ملک میں مہنگا ئی اور کر پشن نے پنجے گا ڑ لئے ہیں۔

ن لیگی رہنما مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ آ ئے روز بڑ ھتی مہنگا ئی نے عوام کا معیا ر زندگی تہس نہس کر رکھا ہے ۔ کرپشن بے روزگاری و نا انصا فیو ں کی وجہ سے عوام کے لئے دو وقت کی رو ٹی کا اصو ل نا ممکن بنتا جا رہا ہے تحر یک انصا ف کی حکو مت نے کسی کو بھی محر و میو ں کے سو ا کچھ نہ دیا ۔ مزدور و دیہا ڑی دا ر طبقے کو پیٹ کے لالے پڑے ہو ئے ہیں ۔۔ جمہوریت صرف ایک نظام حکومت نہیں بلکہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت اور انکی خوشحالی کا راستہ بھی ہے۔ افسوس کے اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں۔ پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے قانون سازی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ حکومت اپنے تین سالہ دور میں 58 سے زائد آرڈیننس جاری کر چکی ہے۔ عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے۔ ملک کے تمام طبقات بشمول صحافی اور ڈاکٹرز اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ 13 فیصد سے زائد مہنگائی نے عوام کو روٹی روٹی کا محتاج کر دیا۔ حکومت کا رویہ جمہوری کہ بجائے آمرانہ ہے۔ یہ فسطائی سوچ کی نشانی ہے۔ اس بات کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ملک میں اصل جمہوریت جس کا مقصد عوامی فلاح ہو اس کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

Leave a reply