رمضان کے مہینے اس وقت پاکستان میں نیٹ فلکس کی ایک بالغان کی فلم سیکسیفائی ٹرینڈ کر رہی ہے جس پر صبا قمر نے عوام پر ایک طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی :گزشتہ ماہ 28 اپریل کو ریلیز ہونے والی ’سیکسیفائی‘ ایک بالغ فلم (ایڈلٹ مووی) ہے جو اس وقت پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کر رہی ہے اس میں کالج کی کچھ ایسی طالبات کی کہانی پیش کی گئی ہے جو خواتین کی خوشنودی کو دھیان دیتے ہوئے سیکس ایپلیکیشن بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
ملک میں رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اس فلم کے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ سے صارفین نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی ہے-
https://twitter.com/AbdulGJutt/status/1390619772128309248?s=20
ایک صارف نے ٹویٹ کیا ، "یہ رمضان کا آخری جمعہ ہے اور سیکسیفائی نیٹ ورک میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ واہ !! اس نے ہیش ٹیگ حجۃ الوداع کا بھی استعمال کیا-
iSlaMiC rEpuBliC oF pAkIsTan ? More like hypocrites republic of pakistan lolol ! Sexify trending on netlfix in ramadan MAshallah 🥳 pic.twitter.com/rQ6TWrGYvH
— Hamza 🇦🇷 (@titan_427) May 4, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ماشاءاللہ سیکسیفائی رمضان المبارک میں ٹاپ ٹرینڈنگ پر ہے-
صارفین کے علاوہ باغی ڈرامے میں اپنے کردار کے لیے جانی جانے والی اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیٹ فلکس سیریز ’سیکسیفائی‘ پر عوام کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
اداکارہ کو متعدد مواقع پر مداحوں کی طرف سے طنز اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اب صبا قمر نے ہی پاکستان میں بالغان کی فلم ’سیکسیفائی‘ کے ٹرینڈ پر مداحوں سے سوال کیا ہے۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ بظاہر صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہی ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ میں ٹی وی کا ریموٹ ہے۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ’ہماری عوام بہت شریف ہے تو پھر یہ ٹرینڈنگ میں سب سے آگے کیوں ہے؟‘
صبا قمر نے اپنی تصویر کے ساتھ کسی فلم کا نام نہیں لکھا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے ساتھ نیٹ فلکس کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ نیٹ فلکس کے ٹرینڈ کی بات کر رہی ہیں۔
صبا قمر نے چند روز قبل اپنے دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی تھی۔ اداکارہ کے مداحوں نے ان کے لباس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کئی میمز بھی بنائی گئیں تھیں-