پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے-
باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہناہے کہ 3 سالہ کارکردگی یہ ہے کہ 46 فیصد عوام پنجاب حکومت سے مایوس ہیں تبدیلی کے دعوے داروں نے پنجاب کے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل کردیا ہے-
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کا جھوٹا ڈھول پیٹنا بند کرے اور عوام کی آواز سنے عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے-
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے نے پنجاب حکومت کا پول کھول دیا ہے۔