ڈی جی خان : غازی یونیورسٹی،ترقیاتی کام کا 96میلن روپے کا ٹینڈر من پسند ٹھیکیدار میسرز رانجھا کمپنی کو ایوارڈ

باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان(شہزادخان نامہ نگار )غازی یونیورسٹی کے ترقیاتی کام کا 96میلن روپے کا ٹینڈر پروجيکٹ ڈائریکٹر غازی یونیورسٹی آفیسر نے من پسند ٹھیکیدار میسرزرانجھا کمپنی کو ایوارڈ کر دیاگیا –
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز غازی یونیورسٹی میں ہونے والے ٹینڈرز میں حصہ لینے کے لیے 3 ٹھیکیداروں کی کمپنیوں نے حصہ لیا جس میں ایک ٹھیکیدار نے 4.60فیصد سے زائد ریٹ بھرا اور باقی 2 ٹھیکیداروں نے 3عشاریہ 90فیصد ریٹ زائد بھرا۔جس سے مقابلہ ٹائی ہو گیا،مقابلہ ٹائی ہونے کے بعد پروجیکٹ ڈائریکٹر نے من پسند ٹھیکیدار میسرز رانجھا کمپنی کو کام ایوارڈ کر دیا حالانکہ Recon کمپنی کے اونر حافظ محمد رضوان نے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے استدعا کی کہ کام کو کینسل کر کے دوبارہ ٹینڈر اشتہار جاری کر کے نئی تاریخ دی جائے تاکہ پھر مقابلہ کیا جا سکے لیکن پروجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا رولز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ٹینڈرز بکس پر ریٹ ردوبدل کر کے کہ کام میسرز رانجھا کو ایوارڈ کر دیا،حافظ محمد رضوان Recon کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ میں نے کمشنر لیاقت علی چھٹہ کو ری ٹینڈرنگ کے لیے درخواست دے دی ہے ،امید ہے وہ میرٹ کو مدنظر رکھ کر غازی یونیورسٹی کے ہونے والے کام کے لیے میرٹ پر اوپنگ کروائیں گے اور ٹینڈروں میں بے ضابطگیوں پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف بھی ایکشن لینگے.

Leave a reply