قدرتی آفات سے متعلق آگاہی اور سانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

0
63

نارووال
قدرتی آفات سے متعلق آگاہی اور سانحات کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سانحات کے قومی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 نارووال کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا انعقاد سنٹرل سٹیشن پر کیا گیا.

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کہا کہ ہم مختلف سانحات میں شہید ہونے والو ں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ قدرتی آفات و سانحات کے ناقابل تلافی نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں.8 اکتوبر 2005 میں آنے والے زلزلہ میں کافی نقصان ہوا۔اس سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا آج اللہ کے فضل سے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کے زیر سایہ ریسکیو 1122 بہترین سروسز فراہم کر رہی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کو تو ہم روک نہیں سکتے لیکن کسی بھی سانحات کے بعد جانی و مالی نقصانات کو بہترین سروس فراہم کر کے کم کر سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 کی عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کر سکیں تاکہ قدرتی آفات سے نمٹا جاسکے، ریسکیو1122 اور رضاکاروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے لہذا ہم سب کو چاہئے کہ مل جل کر اپنے آج کو کل کیلئے محفوظ بنائیں اور محدودوسائل میں رہتے ہوئے خلوص نیت سے کام کریں، اللہ سے دعا ہے کہ ریسکیو1122کے اہلکار مزید زندگیوں کو بچانے میں اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں.اس کے بعد 8 اکتوبر کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Leave a reply