پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

اہلیہ کو قتل کرنیوالے ایاز امیر کے بیٹے کی عمران خان کے ساتھ تصویر وائرل

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اسلام آباد میں قتل کر دیا ہے

ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی قریبی تعلق ہے، شاہنواز کی عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہوتی رہتی تھیں، ایک ملاقات کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں عمران خان اور شاہنواز ساتھ بیٹھے ہیں، اب قتل کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ،عمران خان سے شاہنواز کی ملاقاتیں چکوال اور اسلام آباد میں ہوتی رہی ہیں، شاہنواز تحریک انصاف کے متحرک ترین کارکن اور ضلع چکوال کے رہنما بھی ہیں، تحریک انصاف میں مقامی سطح پروہ کئی اجلاسوں میں بھی شریک ہوتے رہے ہیں، عمران خان کے حالیہ چکوال کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے بھی شاہنواز نے اہم کردار ادا کیا تھا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرصحافی اظہر سید نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہنواز نے قتل کے بعد اپنے باپ ایاز امیر کو فون کیا تھا لیکن اس باپ نے پولیس کو نہیں بتایا

ایاز امیر کا بھی قتل پر ردعمل سامنے آیا ہے ،ایاز امیر کا کہنا ہے کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے ،پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیکر واقعے کی جگہ کا فارنزک بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ایاز امیر کے بیٹے کی اہلیہ مقتولہ رات کو ہی دبئی سے پاکستان واپس آئی تھیں ، تلخ کلامی پر ملزم شاہنواز نے مقتولہ کو پہلے جم کے ڈمبل سر پر مار کر بے ہوش کیا پھر گھسیٹ کر واش روم کے ٹب میں پھینکا اور واش روم کے ٹب میں پھینک کر شاور کھول دیا جہاں پانی میں تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو فیس بک پر پسند کیا تھا جس کے بعد نکاح چکوال میں ہوا تھا پولیس کیمطابق کمرے میں شراب کی بوتلیں پڑی تھیں۔

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

ایاز امیر کے بیٹے نے کیا بہو کو قتل، ٹویٹر پر صارفین نور مقدم کیس کو یاد کرنے لگے

اہلیہ کو قتل کرنیوالے ایاز امیر کے بیٹے کی عمران خان کے ساتھ تصویر وائرل

Comments are closed.