مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ: آٹے کے کنستر میں دم گھٹنے سے دو معصوم بہن بھائی جاں بحق

ڈسکہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک عمران) ڈسکہ کے...

نیویارک کے ٹائمزسکوائر پر ہندوستانیوں کا احتجاج بری طرح ناکام

مودی حکومت کی مبینہ ایماء پر نیویارک کے ٹائمزسکوائر...

اوچ شریف: مفت کتابیں خواب، تعلیمی نظام بحران کا شکار،طلباء اور والدین پریشان

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)ضلع بہاولپور کی تحصیل...

سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی...

پہلگام حملہ را اور بھارتی میڈیا کا گھٹ جوڑ ہے، مشعال ملک

بھارت میں اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ...

ایاز صادق کی عمران سے ملاقات کی یقین دہانی،اجلاس میں شرکت کریں گے،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ، عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے بھی ملاقات کی گئی۔

عامر ڈوگر نے اس ملاقات میں پارلیمنٹ کے قومی سلامتی سیشن سے قبل پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک 3 رکنی پارلیمانی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسپیکر ایاز صادق اور وزرا نے اس درخواست پر متعلقہ افراد سے رابطہ کرنے اور ملاقات کا یقین دلایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی حمایت کے بغیر کوئی بھی کامیاب پالیسی تشکیل نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی، ملٹری آپریشنز اور خارجہ پالیسی پر بانی پی ٹی آئی کا ہمیشہ ایک واضح مؤقف رہا ہے، اور یہی مؤقف ملکی پالیسی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

عامر ڈوگر نے یہ بھی کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سیاسی قیادت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو روکا جا رہا ہے، اور اگر ان ملاقاتوں کا انتظام نہیں کیا جاتا تو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو ایک خط لکھا، جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کرائی جائے اور اس ملاقات کے انتظامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج طلب کیا ہے، جس میں عسکری قیادت ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔ پی ٹی آئی نے اس اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan