ایاز صادق نے مودی کا بیانیہ دوہرایا،بغض عمران میں دوستی ہندوستان تک پہنچ گئے،شہباز گل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ آج مسلمانوں کیلئے بابرکت دن ہے

شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج کا دن سیاسی نہیں،مگر نظریاتی سرحدوں پر حملے کا جواب ضروری ہے ، حکومتی نمائندوں کافرض ہوتاہےنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں ،وزیراعظم عمران خان سچے اور پکے عاشق رسولﷺ ہیں، وزیراعظم نے ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلتے ہوئے پناہ گاہیں قائم کیں،حضور اکرم ﷺکی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہی وزیراعظم  نے ریاست مدینہ کا نظریہ دیا وزیراعظم نے شان رسالت ﷺ میں گستاخی پر احتجاج ریکارڈ کرایا وزیراعظم  نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر بھی عاشق رسول ہونے کا حق ادا کیا وزیراعظم  نے مغربی دنیا کو باور کروایا کہ حضور اکرم ﷺکی ذات گرامی کتنی اہمیت کی حامل ہے

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ،اپوزیشن کے بیانات ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں ،عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنھوں نے ان کی باریاں توڑی ہیں ،یہ لوگ بغض عمران خان میں دوستی ہندوستان تک پہنچ گئے ہیں ،24 گھنٹے میں ان کے بیانیے کا بھیانک انجام دیکھ لیا گیا،ایاز صادق ابھی نندن کی واپسی کا فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ گوجرانوالہ ، کراچی ،کوئٹہ کے جلسوں میں اپوزیشن کا بیانیہ اب اسمبلیوں تک پہنچ چکا ہے،

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ آپ کو بتایا گیا تھا کہ حکومت یہ فیصلہ کیوں لے رہی ہے،پاکستان کی جیت کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،پہلی بار ملک میں نوراکشتی نہیں ہو رہی،آپ کو کیسے پتا چل گیا کہ وزیراعظم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں ،ان کی پاوَں پکڑ کر بیٹھنے کی عادت کیوں نہیں جاتی؟کیا آپ وزیراعظم کے قدموں میں بیٹھے ہوئے تھے ،وزیر اعظم یا ادارے کسی ملاقات میں بات کرتے ہیں تو پبلک کرنے کیلئے نہیں ہوتی،جنیوا کنونشن سے پہلے ہم ریاست مدینہ پر یقین رکھتے ہیں،ایاز صادق کا بیان کسی صورت بھی درست نہیں،بھارت اپنی ہزیمت مٹانے کیلئے جو کہتا تھا وہی ایاز صادق نے کہا،

حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق نے اپنے بیان کی وضاحت بھی غلط انداز میں کی ،سردار ایاز صادق نے بھارتی وزیراعظم مودی کا بیانیہ دہرایا ان لوگوں نے اپنے بنانیے سے پاک فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، کیا آپ رومال پکڑکر کھڑے تھےجوآپ کوپتا چل گیاعمران خان کوپسینہ آ گیا؟ ٹانگیں کانپتیں تو اگلے دن بھارت کے 2 جہاز نہ گراتے؟ پاکستان کے پاس ایک پروفیشنل آرمی ہے جو عراق اور مصر کے پاس نہیں ،اگر ٹانگیں کانپتی تو عمران خان یہ نہیں کہتا ہے پاکستان سوچے گا نہیں کارروائی کرے گا

رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات

Comments are closed.