عائشہ خان نے مداحوں کو اپنی چمکدار جلد کا راز بتا دیا

0
36

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی چمکدار جلد کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں پانی زیادہ پیتی ہیں اور بلاوجہ میک اپ سے گریز کرتی ہیں-

باغی ٹی وی :اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ بہت سے لوگ اکثر اُن سے فٹنس اور نرم و ملائم جلد کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو اس پوسٹ میں میں ان تمام سوالوں کے جوابات دوں گی۔

انہوں نے لکھا کہ نہ ہی میں جلد کی ماہر ہوں اور نہ ہی کوئی فیشن بلاگر لہذا جلد کے مسائل میں گھرے ہوئے مداحوں کو انہوں نے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔

عائشہ خان نے اپنی جِلد کے حوالے سے بتایا کہ ان کی اسکن ٹائپ ڈرائی یعنی خشک ہے جس کیلئے وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں بلاوجہ میک اپ کے استعمال سے گریز کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کی جِلد بھی بہت اچھی ہے جو انہیں پیدائشی طور پر بھی ملی ہے، یہ بھی بتایا کہ انہیں آج تک کوئی جلد کا بڑا مسئلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کسی بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرماٹولوجسٹ ست کنسلٹ کریں کسی بھی فیشن بلاگر اور اسکن ایسپرٹ پر ااندھا اعتماد نہ کریں اور بہت زیادہ ضروری بات کہ اپنی سکن کی قسم جانتے ہوں- پروڈکٹس کے اوپر لکھے گئے اجزاء ضرور پڑھیں-

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنے سوالات اور مسائل شیئر کر سکتے ہیں ممکنہ طور پر میں جواب دینے کی کوشش کروں گی۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اُن کے ہاں گزشتہ سال 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا-

Leave a reply