عائز ہ خان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلم کون سی ہے؟
پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم ‘ہم دل دے چکے صنم‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی : عائزہ خان نے اس فلم کے 22 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر گردش کرتے ٹرینڈز میں حصہ لیا اور سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ بے حد پسند ہے اور یہ فلم ہمیشہ سے ان کی پسندیدہ رہی ہے۔
عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنے حال ہی میں آن ایئر ہونے والے مقبول ترین ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ کے آخری سین کی ایک تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں ایشوریہ رائے بچن، سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کو ٹیگ کیا اس کے علاوہ انہوں نے ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’ ہمیشہ سے میری پسندیدہ فلم‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان کے ڈرامے کا یہ سین بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے‘ صنم کے ایک گانے سے متاثر تھا، جسے ایشوریا رائے اور سلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔
اپنے ڈرامے ’’چپکے چپکے‘‘ میں عائزہ خان نے نہ صرف ایشوریا کی طرح لباس زیب تن کیا تھا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی بہت حد تک وہی تھے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو 22 برس مکمل ہوئے ہیں اس فلم میں اداکار اجے دیوگن، سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کے ہدات کار تھے اور یہ بلاک بسٹر فلم تھی-