ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کے خلاف گووا پولیس نے ہنگامہ آرائی اور دھمکیاں دینے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان اعظمی اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنی لگژری ایس یو وی میں سفر کر رہے تھے، جب کچھ مقامی افراد نے انہیں تیز رفتار گاڑی چلانے پر روک لیا اس دوران معمولی تنازعہ پیدا ہوا جس پر فرحان نے پولیس کو طلب کیا پولیس کے پہنچنے پر صورتحال پر قابو پایا گیا، تاہم پولیس نے فرحان کے خلاف ہنگامہ آرائی اور دھمکیاں دینے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا۔
عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا پر اس مقدمے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے ان کے شوہر اور بیٹے کو گالیاں دی گئیں اور ان کے شوہر نے ہی پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا، لیکن ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ریونیو شارٹ فال کے لیے کوئی گنجائش نہیں،آئی ایم ایف
سابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر سے نفرت گووا میں حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس صورتحال کو اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک قرار دیا،ان کے پاس اس تمام واقعہ کے ویڈیو ثبوت اور سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر حکام کے ساتھ شیئر کریں گے۔
انہوں نے نے اپنے پیغام میں ملک کے نظام انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں،اس مقدمے کو عائشہ کے سسر ابو اعظمی کے خلاف بھی ایک مقدمے سے جوڑا جا رہا ہے، جنہیں حالیہ دنوں میں اورنگ زیب کی تعریف کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
عائشہ ٹاکیہ نے 2004 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور فلم ”ٹارزن: دی ونڈر کار“ سے شہرت حاصل کی تھی اس کے بعد انہوں نے ”وانٹیڈ“، ”پاتھ شالہ“، ”سلام عشق“ اور ”شادی نمبر 1“ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا، تاہم 2011 میں انہوں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا،عائشہ نے 2009 میں فرحان اعظمی سے شادی کی تھی، جو سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو اعظمی کے بیٹے ہیں۔