ایوب ٹیچنگ ہسپتال مفت علاج معالجے کی سہولیات کا خاتمہ

0
27

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ایمرجنسی کی صورت میں مفت فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین لی گئیں اب ایمرجنسی کی صورت میں جانے والے مریضوں کے لواحقین کو ایکسرے ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹوں کے پیسے ادا کرنے ہوں گے تمام سرکاری ادارے سیاحتی مقامات کھل جانے اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی او پی سروسز جاری ہونے کے باوجود کمپلیکس میں او پی ڈی سروسز اب تک بند ہیں ہسپتال میں سی ٹی سکین ایم آر آئی سمیت دیگر ٹیسوں کے ریٹ پرائیویٹ سیٹ اپ کے برابر کر دیئے گئے۔

ہزارہ کی بڑی ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج بھی بند کردیا گیا جس پر عوام سراپا احتجاج بن گئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں جانے والے مریضوں کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات مفت تھیں لیکن اب یہ سہولیات بند کرکے ان کی فیس مقرر کر دی گئی ہے ایمرجنسی میں جانے والے مریضوں کی ای سی جی ایکسرے اور تمام ٹیسٹ اب فیس دے کر ہوں گے ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ ایمرجنسی کے قریب فیس جمع کروانے کے لیے کوئی کاونٹر بھی نہیں بتایا گیا ۔

کاونٹر دوسری منزل پر بنایا گیا ہے جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریض کے لواحقین اب ای سی جی اور ٹیسوں کے لئے دوسری منزل پر لائنوں میں لگ کر فیس جمع کروا کر آہیں گے تب ٹیسٹ ہوں گے صحت سہولت پروگرام کے تحت بھی ہسپتال میں علاج بند ہے سی ٹی سکین ایم آر آئی کی فیس بھی پرائیویٹ سیٹ اپ کے برابر کر دی گئی ہے وارڈوں کے لیبارٹری ٹیسٹ مفت ہیں لیکن او پی ڈی کے تمام ٹیسٹوں کے ریٹ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے برابر کر دئیے گئے ہیں پیشاب کا ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹری پر بھی سو روپے کا ہوتا ہے۔

کمپلیکس میں بھی اور پی ڈی کے مریضوں کے لیے اس کی فیس 20 روپے سے بڑھا کر اب 100 روپے کر دی گئی ہے اسی طرح تمام ٹیسٹوں کی فیسوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینک بدستور چل رہے ہیں لیکن کمپلیکس میں غریب مریضوں کے لئے او پی ڈی سروسز بند ہیں

Leave a reply