سُپر ماڈل ایان علی نے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے البم کا نام شئیر کر دیا

ممنی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والی پاکستان کی سُپر ماڈل ایان علی نے مداحوں کو اپنے نئے البم کا نام بتا دیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایان علی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کا فوٹو شوٹ ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ویڈیو دیکھ کر اندازپہ ہوتا پے کہ یہ اُن کے نئے پراجیکٹ کا کوئی حصہ ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDBiTGupFAG/?igshid=gbsoxoupbc2i
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ایان علی نے مداحوں کا حال دریافت کیا اور پھر اُنہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اُن کے نئے آنے والے پراجیکٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے نئے البم کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ اُن کے البم کا نام ’Nothing Like Everything‘ ہے۔

ماڈل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں August2020 # اور ComingSoon # بھی استعمال کیا جس سے لگ رہا ہے کہ اُن کا یہ البم جلد ہی یعنی اگست میں ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایان علی نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، ایان علی نے اپنے ٹویٹ میں اپنی کاروں کے مابین ایک تصویر شئیر کی اور لکھا اب وقت آگیا ہے اپنے پسندیدہ پرانی لیمبوروگینی میں اپنے اگلے 7 گانے سنوں۔ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ بہت اچھے لگیں۔

ایان علی نے لکھا تھا کہ مذکورہ گانوں کے لیے وہ گزشتہ 5 سال سے محنت کررہی ہیں جن سے اب اُن کے مداح بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتےہوئے گرفتار کیاگیا تھا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں بیرون ملک جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں جس کے باعث انہیں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے-

ایان علی کی لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

Comments are closed.