آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان 2020؁ء کے نتائج کا اعلان۔

0
34

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان 2020؁ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج کا اعلان ڈاکٹر شرجیل سعید کنٹرولر امتحانات و ڈاکٹر عائشہ سہیل رجسٹرار جامعہ کشمیر نے کیا۔ بی ایس سی میں 727/900 نمبرات حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن سر سید کالج آف کمپیوٹر سائنسز ضلع بھمبر کی طالبہ مدیحہ مروت رول نمبر 20200، دوسری پوزیشن 711/900 نمبرات حاصل کرتے ہوئے قائد اعظم ڈگری کالج سنسہ کوٹلی کی طالبہ سعدیہ بی بی رول نمبر 20422 و تیسری پوزیشن 696/900 نمبرات حاصل کرتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) سہنسہ کوٹلی کی طالبہ ہاجرہ یعقوب نے حاصل کی۔ بی اے (آرٹس) میں پہلی پوزیشن 695/800 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ضلع کوٹلی سے فاخرہ بی بی، دوسری پوزیشن 659/800 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ضلع کوٹلی سے سندس رانی جبکہ تیسری پوزیشن 656/800 نمبرات حاصل کرتے ہوئے ضلع مظفرآباد سے مہر قدسیہ شکور نے حاصل کی۔ ڈاکٹر شرجیل سعید کنٹرولر امتحانات نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مذکورہ امتحان میں 17259 طلبہ شریک ہوئے اور کامیاب ہونے والے طلباء/ط البات کی تعداد 6854 رہی۔ جن میں بی ایس سی حصہ دوئم میں 2940 اُمیدواران نے حصہ لیا جن میں سے 1066 اُمیدواران کامیاب ہوئے جبکہ بی اے (آرٹس) حصہ دوئم میں 4902 اُمیدوران نے حصہ لیا جن میں سے 2483 اُمیدوران کامیاب ہوئے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری (سائنس) حصہ اول میں 1790 اُمیدوران نے حصہ لیا جبکہ 630 اُمیدواران نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری (آرٹس) حصہ اول میں 4609 اُمیدوران نے حصہ لیا اور 1638 اُمیدوار کامیاب ہوئے۔ بی ایس سی حصہ اول میں 719 اُمیدواران نے حصہ لیا جن میں سے 207 اُمیدوران نے کامیابی حاصل کی جبکہ بی اے (آرٹس) حصہ اول 2270 اُمیدوران نے شرکت کی جبکہ 827 اُمیدوران نے کامیابی حاصل کی۔ بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ) میں 29اُمیدوران نے حصہ لیا جن میں سے 3 اُمیدوران نے کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر شرجیل سعید کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی جانب سے یہ ہدف دیا گیا تھا کہ امتحان کی کامیابی کیلئے کنٹرولر امتحانات اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں جس میں الحمداللہ ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ یہ امتحان اپنی نوعیت میں اس لیے خاص ہے کہ آج سے ایک سال قبل جب COVID-19کے باعث لاک ڈاؤن ہوا تو جامعہ کشمیر سال 2020 ؁ء کے متوقع امتحانات کے لیے سالانہ کیلنڈر تشکیل دے رہا تھا۔جامعہ کشمیر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سالانہ و ضمنی امتحانات میں 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنی تھی لیکن کووڈ 19 کے باعث تمام تعلیمی ادارہ جات کی بندش اور SoPs کی عملداری کے ساتھ امتحان شروع کرنا نہ صرف ایک مشکل مرحلہ تھا بلکہ اگر خدانخواستہ ایک بھی کرونا کیس دوران امتحان کسی امیدوار کا سامنے آ جاتا تھا تو ہم مزید مشکلات اور مشکل صورتحال سے دوچار ہو جاتے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ آگست کے آخری عشرے میں شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی کا امتحان شروع کروایا اور اس کے بعد ہم نے گزشتہ 06 ماہ میں بی کام، بی اے/ بی ایس سی، اے ڈی آرٹس و سائنس، ایم اے / ایم اے سی، بی ایس ایڈ، اور ایم کام کے امتحانات منعقد کروائے علاوہ ازیں ایم ایڈ کا امتحان 31مارچ کو شروع کروایا جا رہا ہے تمام امتحانات میں ضلعی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔بی اے/ بی ایس سی سالانہ امتحان جامعہ کشمیر کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے اور یہ امتحان اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ ایچ ای سی کی نئی پالیسی کے مطابق بی اے/ بی ایس سی سالانہ پروگرام ختم ہو رھا ہے اور آج ہم اس پروگرام کے آخری رزلٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔اس کے بعد ADکے امتحانات اورBA/B.Scکے ضمنی امتحانات منعقد کروائے جائیں گے۔اگر یہاں میں اپنے افسران و اہلکاران کا ذکر نہ کروں تو یہ زیادتی ہوگی کیونکہ آج جو رزلٹ ہم جاری کر رہے ہیں یہ ان کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے امتحان شروع کرنے سے رزلٹ کی تدوین و اشاعت تک شعبہ ٹیبولیشن/ کنڈکٹ /سکریسی /رزلٹ اور آئی ٹی نے نہ صرف دن رات ایک کیا بلکہ گذشتہ چھ ماہ میں اکثر ویک اینڈ پر بھی حاضر رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل نے کنٹرولر امتحانات کو بروقت نتائج کے اعلاج پر مبارکباد دی۔

Leave a reply