آزاد جموں و کشمیر حکومت نےسیاحوں پر پابندی لگادی

0
30

آزاد جموں و کشمیر حکومت نےسیاحوں پر پابندی لگادی

باغی ٹی وی :آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر ابتدائی طور پر سیاحوں کی آمدورفت پر تین ہفتے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق آج آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں کورونا کا کوئی کیس نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تمام اسپتالوں میں کورونا سے نمٹنے کیلیے وارڈز مختص ہیں اور ابتدائی طور پر پچاس لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات سمیت دیگر محکمے سوشل میڈیا کمپینز چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیارہ انٹری پوانٹس پر سکریننگ کیلیے ٹیمیں موجود ہیں، وبائی امراض سے نمٹنے کے ایکٹ 1958 کے تحت اقدامات کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے
ادھر کرونا وائرس کے پیش نظر محکمہ اوقاف نے مساجد بند کرانا شروع کر دیں. خان پور میں‌ محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسجد میں اذان کے بعد نمازی حضرات گھر میں نماز ادا کریں ، حکم جاری کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی مساجد بند رہیں گی ، مساجد کے دروازوں پر نوٹس آویزاں کر دیئے گئے.ادھر وزیر اعلی پنجاب سے علماء کئ وفد نے ملاقات کی اس میں کہا گیا کہ مساجد بند نہیں کریں گے.

Leave a reply