آزاد کشمیر: تین دہائیوں بعد بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم،گنتی جاری

0
44

مظفرآباد:اکتیس سال بعد آزاد کشمیر ( Azad Kashmir ) میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پہلے مرحلے میں مظفر آباد کے تین اضلاع میں صبح 8 بجے سے پولنگ شروع ہوئی جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

مظفرآباد، وادی نیلم اور جھیل ویلی میں تقریباً سات لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ چھ سو چودہ نشستوں میں سے انیس کونسلرز بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پانچ سوپچیانوے نشستوں پر اکتیس خواتین سمیت ستائیس سو پچیس امیدوار میدان میں ہیں۔

مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں تقریباً 4 ہزار 500 پولیس اہلکارسمیت کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) کے 500 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، یہ اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہوں گے۔

عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع نیلم، مظفرآباد اور جھیل میں کل 6 لاکھ 97 ہزار 732 ووٹرز ہیں، جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 536 ہے۔مظفر آباد ڈویژن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہری اور دیہی کونسل کے تقریباً 750 وارڈز میں ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔بلدیاتی انتخابات میں تقریباً 2 ہزار 716 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں زیادہ تر تعلق پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

حکام کے مطابق کہ ایک ہزار 323 پولنگ اسٹیشن میں سے 418 حساس اور 257 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں بالترتیب 3 اور5 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے تاہم دیگر پولنگ اسٹیشن پر2 پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔

عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے وارڈنمبر 8 سے تحریک انصاف کے سعید شاہ 446ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے سیدرحمت شاہ 439 ووٹ لیکر لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

یونین کونسل 76 دومیل کے وارڈ نمبر ایک سے پیپلزپارٹی کے امیدواراعظم خان 259 ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ یوسی کٹن جاگراں سے آزاد امیدوارعنایت اللہ نے میدان مار لیا۔

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے ن لیگ کی منصوبہ بندی…

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل انوار شریف میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر تصادم کے دوران دو گروپس کے کارکنوں نے مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا، جس سے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔

تصادم کے بعد پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے، تاہم اس سلسلے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ووٹنگ کو کب تک روکا کیا گیا ہے۔

Leave a reply