آزاد کشمیر عام انتخابات کے دوران دنگا فساد ، مختلف حلقوں میں زخمی اور ہلاکتوں کی خبریں

0
26

آزاد کشمیر عام انتخابات کے دوران مختلف حلقوں میں زخمی اور ہلاکتوں کی خبریں

باغی ٹی وی : آزاد کشمیر عام انتخابات کے دوران مختلف حلقوں میں دنگا فساد اور ہنگامہ آرائی کے واقعات پیش آئے جن میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 25 نیلم ون کے حساس ترین پولنگ اسٹیشن نمبر 53 پر ہنگامہ آرائی کے دوران ن لیگ اور تحریک انصا ف کے ایجنٹوں کی جانب سے ووٹر سلپ پھاڑ دی گئیں، جس کے بعد پولنگ آفیسر کی جانب سے پولنگ کے عمل روک دیا گیا۔ کوٹلی کے حلقے ایل اے 12چڑھوئی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں مسلح تصادم کے دوران تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری پولنگ عملے کی حفاظت کیلئے پہنچ گئی.

ضلع راولپنڈی میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے LA-43 کے ملت کالونی فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پیپلزپارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا جبکہ پی ٹی آئی کیمپ برقرار ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر نے آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی

Leave a reply