آزادکشمیراسمبلی:مخصوص نشستوں پربھی پی ٹی آئی نے قبضہ کرلیا

0
28

مظفرآباد: آزادکشمیراسمبلی:مخصوص نشستوں پربھی پی ٹی آئی نے قبضہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق آزادکشمیرمیں عام انتخابات کے بعد صورت حال بہت ہی واضح ہوگئی ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ مخصوص نشستوں بھی پی ٹی آئی اکثریت کے ساتھ لے اڑے گی

ادھر مظفرآباد سے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 6 امیدوار وں کو مخصوص نشتوں کے لئے ٹکٹس جاری کر دیں۔ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر رفیق نیئر، علما مشائخ کی نشست کیلئے پیر مظہر الحق کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

پی ٹی آئی مظفرآباد کے ذرائع کے مطابق سمندر پار آباد کشمیریوں کی نشست پر چودھری محمد اقبال کو ٹکٹ ملا جبکہ خواتین کی مخصوص نشتوں کیلئے تقدیس گیلانی، بیگم امتیاز نسیم اور صبیحہ صدیق کو ٹکٹ دیا گیا۔

پیپلزپارٹی نے نبیلا ایوب، شاہین کوثر ڈار اور شازیہ اکبر کو ٹکٹ دیا جبکہ ن لیگ کی جانب سے خواتین کی نشست کے لئے نسیمہ وانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

ادھر معتبرذرائع کا دعویٰ ہے کہ امکان یہی ہے کہ ہوسکتا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں میں توقع سے زیادہ کامیابی حاصل کرلے

Leave a reply