مظفر آباد:اسلام آباد میں بجٹ کو منظور کرنے یا نہ کرنے کی باتیں ہورہی ہیں تو دوسری طرف آزاد کشمیر کی کابینہ نے کثرت رائے سے مالیاتی سال 20-2019 کیلیے1کھرب 21 ارب 56کروڑ روپےکابجٹ منظورکرلیا ہے.اس بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کیلیے97 ارب،ترقیاتی اخراجات کیلیے 24 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں.
مظفر آباد سے ذرائع کے مطابق آیندہ مالی سال کیلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 11فیصداضافہ کیاگیا ہے
جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ1 سے 16تک 10فیصداضافہ کیا گیا ہے.تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ 17 سے 20 تک 5 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہےپہلی مرتبہ بغیر خسارے کے آزاد کشمیر کا بجٹ پیش کیا گیا