fbpx

آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کا خوف؟ وزیراعظم عمران خان کا انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ

آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کا خوف؟ وزیراعظم عمران خان کا انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان کے دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں، باخبر ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے دورے اور الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، سردار تنویر الیاس نے الیکشن مہم کے بارے میں چیف آرگنائزر کو تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعظم عمران کے دورہ آزاد کشمیر کے لائحہ عمل پر بھی سردار تنویر الیاس نے اپنی تجاویز دیں،

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیری اپنا محسن سمجھتے ہیں، آزاد کشمیر کے لوگ وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہنے کیلئے بیتاب ہیں، سیف اللہ نیازی صاحب آپ کے بروقت اور اہم فیصلوں نے کپتان کے کھلاڑیوں کا خون گرما دیا،ہر گزرتے دن کے ساتھ تحریک انصاف مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے،تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے گی،وزیراعظم عمران خان کے آزاد کشمیر میں تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا،

سیف اللہ نیازی نے ہدایت کی کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچایا جائے، آزاد کشمیر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ کر دیں گے، اتحاد، اتفاق اور یکجان ہو کر کپتان کے نظریے پر الیکشن مہم چلائی جائے دونوں رہنماؤں نے پارٹی مہم کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے، آزاد کشمیر الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے، پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری کشمیر کا ایک دورہ کر کے آ چکے ہیں جبکہ وہ دوبارہ بھی جائیں گے، ن لیگی رہنما مریم نوازبھی انتخابی مہم کے لئے آزاد کشمیر جائیں گی،تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بھی آزاد کشمیر پہنچ چکے ہیں.