آزاد کشمیر الیکشن، تحریک لبیک امیدواروں کے حساب سے تیسرے نمبر پر

0
70

آزاد جموع کشمیرکے الیکشن میں پہلے نمبر پر پی ٹی آئ کے امیدوارہیں، جن کی تعداد 41 ہے، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں، جن کی تعداد 36 ہے.
تحریک لبیک نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے 45 میں سے 32 حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جو کہ تیسرے نمبر ہے، LA-1 سے فیصل مشتاق، LA-2 سے چوہدری محمد خلیق الزمان، LA-3 سے عمیر اصغر، LA-4 سے چوہدری محمد عبدالعزيز ایڈووکیٹ، LA-5 محمد خورشید احمد نقشبندی، LA-6 سے غلام قادری طفیل، LA-7 سے محمد زبیر قادری، LA-9 سے محمد شبیر نعیم، LA-10 سے ڈاکٹر محمد تسنیم عظیم، LA-11 سے محمد حبیب حیدر، LA-12 سے ارشد محمود سلطانی، LA-13 سے عبدالغفور تابانی، LA-14 سے مفتی محمد نعمان عباسی، LA-15 سے سردار محمود حیات، LA-16 سے محمد صدام عزیز چوہدری، LA-17 سے تنویر الحسن صدیقی، LA-18 سے احمد راشد ساغر، LA-20 سے علامہ محمد شفایت حسین، LA-23 سے سردار پرویز اختر، LA-24 سے ذوالفقار علی عطاری، LA-25 سے ڈاکٹر محمد ایوب آزاد، LA-26 سے میاں خبیب نقشبندی، LA-28 سے سید شبیر حسین کاظمی، LA-29 سے ملک فیض احمد اعوان ایڈووکیٹ، LA-30 سے شوکت حسین مجددی، LA-31 سے حافظ محمد اشرف علی، LA-33 سے مجاہد مصطفیٰ، LA-34 سے فضل الرحمن، LA-36 رانا محمد عدنان جمیل، LA-37 سے میاں ارسلان رشید، LA-39 سے راشد محمود، LA-44 سے نصرالله درانی کے نام شامل ہیں.
مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر مفتی عبدالرؤف نظامی صاحب نے کشمیر کو الیکشن کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ حضور کے دین کو تخت پر لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اہلیان دین علامہ خادم رضوی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں، ووٹ کی پرچی سے حضور کے دین کو تخت پر لانے کیلئے استعمال کریں.
آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک لبیک پرجوش انداز میں الیکشن کمپین چلا رہے ہیں، ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، گھر گھر جا کر تحریک لبیک کا منشور بتایا جا رہا ہے، کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، لوگوں کی کثیر تعداد تحریک لبیک کا ساتھ دینے کو تیار ہے، اس دفعہ تحریک لبیک میں نوجوان امیدوار کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، کارکنان اپنے حلقے کے امیدوار کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، تحریک لبیک کے امیدوار مارکیٹوں، ہوٹلوں میں جا جا کر لوگوں سے کرین پر مہر لگانے کی اپیل کررہے ہیں.
چوہدری عبدالعزيز جو کہ تحریک لبیک کی ٹکٹ پر LA-4 کے امیدوار ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ جب میں ذاتی حیثیت میں مسلم ن میں تھا تو پچھلے 10 سے حلقہ میں ہوں تو مجھے اندازہ ہوچکا تھا کہ بہت بڑا نفرت کا لاوا پک چکا ہے، مجھ سے پہلے دو بڑے امیدواران نے عوام کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان کی سربراہی میں نون لیگ کے کارکنان نے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے.

Leave a reply