fbpx

آزادکشمیرانتخابات:پی ٹی آئی کے حصے میں ایک اورفتح آگئی:ایل اے 16 سردارمیراکبرخان کامیاب ہوگئے

باغ:آزادکشمیرانتخابات:پی ٹی آئی کے حصے میں ایک اورفتح آگئی:ایل اے 16 سردارمیراکبرخان کامیاب ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق ایل اے 16 باغ کے بقیہ چارپولنگ اسٹیشنز پرآج پھرپولنگ ہوئی اوراس بار بھی کشمیریوں نے عمران‌ خان پراعتماد کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارکوووٹ دے کرکامیاب کرا دیا ہے

باغ سے ذرائع کے مطابق باقی چارپولنگ اسٹیشنز پرآج ہونے والے ووٹنگ کی گنتی مکمل ہوچکی ہے اورپی ٹی آئی کے میراکبرخان 665 ووٹ لینے میں‌ کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سردارقمرالزمان خان 538 ووٹ لے سکے

یوں پہلے 163 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کوجمع کیا جائے تو پی ٹی آئی کے سردار میراکبرخان 23168 ووٹ لے کے کامیاب ہوگئے ہیں‌ جبکہ پی پی کے سردارقمرالزمان خان
22835 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے

یاد رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ایک امید وار نے جیت کا جشن منا لیا لیکن بعد میں الیکشن کمیشن نے حلقہ شرقی باغ ایل اے 16 کا رزلٹ روک لیا تھا اور اس پر آج حتمی فیصلہ متوقع ہے تاہم دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن بقیہ چار پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق 163پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں سردار میر اکبر خان نے 22503 ووٹ لیے جبکہ سردار قمرالزمان خان 22307 نے ووٹ لیے، 4 پولنگ سٹیشن اور سرکاری ملازمین کی گنتی ابھی باقی ہے، بقیہ 4 پولنگ سٹیشن پر کل ووٹرز کی تعداد 2380 ہے