اگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری ہوئے تو دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے؟ شاہد خاقان عباسی

0
54
اگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری ہوئے تو دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے؟ شاہد خاقان عباسی https://baaghitv.com/azad-kashmir-k-intkhabat-chori-hovey-tou-duniya-ko-kia-mu-dikhayen-gy/ #Baaghi

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں بدعنوا ن وزرا موجود ہیں-

باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پر بےبنیاد الزامات کاسلسلہ جاری ہے مجھ سمیت سب کی ضمانتوں کے عدالتی فیصلے موجود ہیں عدالتی فیصلوں میں واضح ہے کہ مقدمات بےبنیاد ہیں کھلا چیلنج کررہے ہیں کہ ہماری کرپشن کو ثابت کریں –

ن لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بدعنوا ن وزرا موجود ہیں کتنے وزرا کو ہٹایا تو گیا لیکن ان کے خلاف کیس فائل نہیں ہوتا وزرا کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کمیشن بنائے جاتے ہیں-

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے کیس کی ججمنٹ موجود ہے، جو وزرا کہتے تھے کہ کرپشن پر کیسز بنائے ہیں آج وہ وزرا صفائیاں پیش کرتے نظر آرہے ہیں-

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بجلی اورگیس کی کمی کیوں ہے؟ذمہ دار کون ہے؟ حکمران عوام کو بتائیں وہ کرکیا رہے ہیں ؟ –

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیر اعظم کا ہونا ضروری تھا، وزیراعظم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے یہ ان کی مرضی ہے –

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2018سے روایت ہے جس جماعت کا وجود نہیں وہ انتخاب جیتی ہے گلگت بلتستان میں ان کے نمائندے نہیں تھےلیکن وہاں بھی جیت گئےاگر آزاد کشمیر کے انتخابات چوری ہوئے تو دنیا کو کیا منہ دکھائیں گے؟ –

Leave a reply