آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کامالی سال2022-23کیلئے 1کھرب63ارب70کروڑ روپے کا بجٹ پیش

0
29

وزیراعظم سردارتنویر الیاس کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کامالی سال2022-23کیلئے 1کھرب63ارب70کروڑ روپے کا بجٹ پیش کر دیا۔ آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ 28 ارب 50 کروڑ روپے کی تضویز دی گئی ہے.
آزادکشمیر کے غیر ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 22 ارب 20 کروڑ روپے اضافے کی تجویز ہے.وزیر خزانہ آزاد کشمیرکے مطابق سیاحت کی ماسٹر پلاننگ،ڈیجیٹل میپنگ،سیاحتی مراکز قائم کیے جائیں گے، آزاد کشمیر میں اسکل ڈویلپمنٹ یونیورسٹی،آئی ٹی ایکسی لنس سنٹر قائم کیا جائے گا، نوجوانوں کا 70 کروڑ،خواتین کا 30 کروڑ کا انٹر پنیور شپ پروگرام شروع کیا جائے گا، کم آمدن والے30 ہزار افراد کو ایک ارب کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے،معلمین قرآن کو سکیل ایک دینے،آئی ٹی اور ایم این سی ایچ ملازمین کومستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

قانون ساز اسمبلی کا بحٹ وزیر خزانہ عبدالماجد پیش کیا.۔عبدالماجد خان نے بتایا کہ بجٹ میں عوام کے لئے سیکڑوں منصوبے لے کر آ رہے ہیں جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے سبب اسپیکر بجٹ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو اسمبلی پروسیجرل رولز سے ہٹ کر بنایا ہے، صرف حکومتی اراکین پر مشتمل قائمہ کمیٹیان قائم کی گئی ہیں۔اپوزیشن نے کہا کہ ایوان کی قائمہ کمیٹوں کی سربراہی وزرا نہیں کرسکتے، حکومت نے کمیٹیاں وزرا کی سربراہی میں بنائی ہیں۔

بجٹ اجلاس کے دوران متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیا، چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ ہماری بات ایوان کے اندر ہو۔چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ اجلاس حکومت بلائے اور حکومت ہی کورم توڑ دے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر دن بھر سوئے رہتے ہیں، وزیراعظم دن میں جاگا کریں یا دفتری اوقات کار کو رات میں تبدیل کرلیں۔

Leave a reply