آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

مولانا فضل الرحمان کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نہیں نکلتے تو کیا ہوا ،خواجہ سرا بھی کشمیریوں سے یکجتہی کے لئے سڑکوں‌ پر نکل آئے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں خواجہ سراؤں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا ہے، خواجہ سرا سڑکوں پر نکلے اور نواں شہر چوک میں احتجاج کیا، اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے. خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، مودی کے لئے ہم ہی کافی ہیں ، آرمی چیف حکم کریں کشمیریوں کی مدد کے لئے مولانا فضل الرحمان سے آگے ہم بارڈر پر ہوں گے، خواجہ سراؤں کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک مارچ کشمیر کے لئے کر لیں تو ہم بھی اس میں شامل ہوں گے لیکن ایسے وقت میں جب ساری دنیا کشمیرکے لئے آواز بلند کر رہی ہے مولانا فضل الرحمان کو کرسی کی پڑی ہے، خواجہ سراؤں نے اپنے انداز میں احتجاج کیا تو شہری بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے اس احتجاج میں شامل ہو گئے، شہریوں نے خواجہ سراؤں کے اس اقدام کو سراہا واضح … آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا ………… پڑھنا جاری رکھیں