انتخابی نتائج، آزاد امیدوار عدالت پہنچ گئے، نتائج چیلنج

علیم خان کی این اے 117 میں کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چلینچ
election vote

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہارنے والے آزاد امیدواروں نے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنا شروع کر دیا

حلقہ این اے 130، نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا
تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے، یاسمین راشد کی درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نوازشریف فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار چکے ہیں. نواز شریف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے

این اے 126،سیف الملوک کھوکھر کی کامیابی چیلنج
آزاد امیدوار ملک توقیرکھوکھر نے این اے 126 کے نتائج چیلنج کر دیئے ہیں ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ملک توقیر کھوکھر نے آر او اور الیکشن کمیشن دیگر کو فریق بنایا ہے، ملک توقیر نے مؤقف اختیار کیا کہ سیف الموک کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، سیف الملوک کھوکھر نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، مھجے اور وکلاء کو ڈی ایس پی نے آر او آفس سے باہر نکال دیا گیا تھا،ملک توقیر کھوکھر کے مطابق میری عدم موجودگی میں رزلٹ جاری کیا گیا، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے،

این اے 119، مریم نواز کی کامیابی بھی چیلنج
لاہور کےحلقہ این اے 119 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ،درخواست پی ٹی آئی کےآزاد امیدوا شہزاد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 نہیں دیا ، ریٹرننگ افسر نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں کیے ریٹرننگ افسر نے عدم موجودگی میں نتیجہ مرتب کرکے جاری کیا ،مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر دھاندلی کر کے ہرایا گیا ،عدالت ریٹرننگ افسر کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے ،عدالت مریم نواز کی کامیابی نتیجہ کالعدم قرار دے ،

این اے 127، عطا تارڑ کی کامیابی چیلنج
لاہور ہائیکورٹ ، این اے127 سے عطاتاڑر کی کامیابی کو چیلنچ کر دیا، ظہیر عباس کھوکھر نے درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا کہ عطا تاڑر فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، عطاء تاڑر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، میرے وکلاء کو پولیس کے ڈی ایس پی افتخار نے ریٹرننگ افیسر سے افس سے باہر نکال دیا،میری عدم موجودگی سے رزلٹ جاری کیا ،فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، ،عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے،عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کلعدم قرار دے،

این اے 117، علیم خان کی کامیابی چیلنج
لاہور ہائیکورٹ میں علیم خان کی این اے 117 میں کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کردیا گیا،آزاد امیدوار علی اعجاز بُٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن، سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیم خان فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، علیم خان نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر علیم خان کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے،عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے،

این اے 47،الیکشن کمیشن کا امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر ایکشن،رپورٹ مانگ لی
این اے 47 اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر ایکشن لے لیا،الیکشن کمیشن نےڈی آر او اور ریٹرننگ افسر سے رپورٹ مانگ لی،شعیب شاہین نے این اے 47 کا نتیجہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا

این اے 47،48 اسلام آباد کے نتائج چیلنج
آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔شعیب شاہین نے این اے 47 کا آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری نے بھی این اے 48 کا آر او کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آج میں نے اور علی بخاری نے درخواست دائر کردی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے آج ہی سماعت مقرر کرنےکی استدعا کی ہے،ہماری درخواست ہے چیف جسٹس سے کہ کیس کو فوری سنا جائے، پورے اسلام آباد کو پتا ہے میرا حلقہ این اے 47 ہے۔ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے، ریٹرننگ آفیسرز پر پریشر ڈالا جارہا ہے،آر او نے فارم 47 میں رزلٹ تبدیل کیا،یہ تمام کام ہماری موجودگی کے بغیر کیا گیا،میں نے دھرنا بھی دیا،ہم نے فارم 45 کا سارا ریکارڈ سنبھال کر رکھا ہے،مجھے مصطفی نواز اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار نے مبارکباد دی،ہم سب مل کر متفقہ حکمت عملی بنائیں گے،میں یو ایس بی سمیت دیگر ثبوت درخواست کے ساتھ پیش کروں گا،نتائج ہماری موجودگی میں مرتب نہیں ہوئے،ہم نے ساری رات دھرنا دیکر بیٹھے رہے کیونکہ ہمارے نتائج تبدیل کیے گئے،آر او نے ہمیں دھمکی دی کہ ایک گھنٹے میں دفتر سے چلے جائیں،آر او نے نتائج مرتب کرنے کے دوران کمرہ لاک کیا اور ہماری موجودگی نہیں،ہمارے پاس فارم 45 اصل حالت میں موجود ہے،جو فارم 45 مجھے ملا وہی باقی امیدواروں کو بھی ملا جس کے مطابق فارم 47 جاری ہوتا ہے،مجھے میرے خلاف الیکشن لڑنے والے امیدواروں نے کامیابی پہ مبارکباد دی ہے،میرے حلقے میں 387 پولنگ سٹیشن میں سے 386 کے نتائج ملے،مجھے ایک لاکھ چار ہزا تین سو اکاون ووٹ ملے،میرے مدمقابل طارق فضل چوہدری کو اکاون ہزا ر دو سو تریپن ووٹ ملے،میرے حلقے میں میری ترپن ہزار ایک سو چھ ووٹوں کی برتری ہے،اس برتری کے تمام ثبوت میں آج الیکشن کمیشن کو دوں گا

ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا
سیالکوٹ این اے 71 آزاد امید وار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں فارم 47 کا نتیجہ چیلنج کر دیا، ریحانہ ڈار نے سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی کامیابی کو چیلنج کر دیا،ریحانہ ڈار نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں خواجہ آصف ریٹرنگ افسر ااور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

لاہور سے آزاد امیدوار میاں محمود الرشید نے خالد کھوکھر کی کامیابی کو چیلنج کر دیا

خالد مقبول صدیقی کی کامیابی چیلنج
این اے 248 سے ایم کیوایم امیدوار خالد مقبول صدیقی کی کامیابی بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان خالد نے خالد مقبول کی صدیقی کی کامیابی کا چیلنج کیا ہے

یوسف رضا گیلانی کی ملتان سے جیت کو مخالف امیدوار نے چیلنج کردیا
پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے ووٹوں کی گنتی چیلنج کی،آزاد امیدوار این اے 148 بیرسٹر تیمور الطاف نے آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ،یوسف رضا گیلانی این اے 148 سے 293 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ، این اے 148 کے 12 ہزار 693 ووٹ کو مسترد قرار دیا گیا تھا ،بیرسٹر تیمور الطاف کا کہنا ہے کہ جیت میری بنتی ہے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ ہمارے پاس 99 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہے جن کے مطابق مجھے یوسف رضا گیلانی پر 7 ہزار سے زائد کی برتری حاصل ہے ۔

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

Comments are closed.