آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

0
48

آزادی اظہار کی دعویدار ٹویٹر انتظامیہ کو مودی کے ظلم کی حمایت کرنے پر شرم آنی چاہیے ، سید فیاض الحسن رہنما پی ٹی آئی

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے سید فیاض الحسن این نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ بھارت میں‌کسانوں کے حق کے لیے آواز اٹھانے پر انٹر نیشنل سوشل میڈیا کے بانیوں اور ذمہ داران کی جانب سے پاکستان میں اکاؤنٹ بند کرنے اور کی بات بہت ہی قابل مزمت ہیں.

دنیا بھر میں‌آزادی اظہار رائے کی بات کرنے والے اس وقت مودی کی تنگ زہنی اور ظلم پر مبنی پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں. بھارت میں مظلوم قلیتوں کی بات کرنا اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا سوشل میڈیا پر جرم بن چکا ہے . اور جو بھی یہ آواز اٹھاتا ہے اس کا اکاؤنٹ بن کردیا جاتا ہے .جو کہ سراسر ظلم اور فریڈم آف سپیچ کے خلاف ہے .

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے حقوق کی بات کرنے اور کشمیریوں‌ کے لیے آواز اٹھانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے

باغی ٹی وی نے کسان تحریک میں کسانوں کے مطالبات، انکے بھارت بند مارچ، ٹریکٹر مارچ سمیت تمام پروگراموں کی بھرپور کوریج کی اور کسانوں کے مطالبات کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا جس نے کسان تحریک کے دوران کسانوں کے قتل عام کی سازش رچی اور عین وقت پر حملہ آور کسانوں نے پکڑ لیا

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کرنیوالی مودی سرکار پاکستان کے خلاف تو پروپیگنڈہ کرتی ہی رہتی ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، اب باغی ٹی وی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کر دی گئی، گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے تمام ادارے بے نقاب ہوئے پھر بھی مودی سرکار کو شرم نہ آئی بلکہ اب باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کر کے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی مذموم کوشش کی گئی

Leave a reply