آزادی کے 75 برس اور 75 کا نوٹ

0
32

آزادی کے 75 برس اور 75 کا نوٹ، تحریر: حنا سرور
پاکستان کی آزادی کے 75 برس بیتے تو پاکستان کے قومی بینک نے بھی 75 روپے کا نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا جو اب جاری کیا جا چکا ہے، اور شہریوں کے لئے دستیاب ہے ،

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 75 روپے کا اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا ، 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا نوٹ کے ایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں، نوٹ کے دوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویرہیں، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹ سبز زمرد رنگ کا ہے جبکہ اس کا سائز 147 ملی میٹر چوڑا اور 65 ملی اونچا ہے .نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے

پاکستان کا قومی بینک، اہم دنوں، مواقع پر سکے جاری کرتا ہے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے یادگاری نوٹ جاری کیا جائے، 75 روپے کے نوٹ کے حوالہ سے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نوٹ میں سبز رنگ ترقی اور نمو کے ساتھ پاکستان کی اسلامی شناخت کی علامت ہے جبکہ سفید رنگ آبادی کے مذہبی تنوع پر زور دیتا ہے کرنسی نوٹ پر بانی پاکستان محمد علی جناح ،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے ہمراہ سرسید احمد خان کی تصویر بھی لگائی گئی ہے جو پہلے کسی نوٹ پر نہیں ہے، کرنسی نوٹوں پر بانی پاکستان کی تصاویر ہی چھپتی رہی ہیں، سرسید احمد خان کی تصویر بارے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سرسید احمد خان نے آزادی کی بنیاد علی گڑھ تحریک کے ذریعے رکھی اور انہیں دو قومی نظریے کا بانی سمجھا جاتا ہے

بانی پاکستان قائداعظم کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کی تصویر بھی کرنسی نوٹ پر موجود ہے، اس تصویر بارے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کی مدد کی ،

پاکستان کے قومی بینک کی جانب سے نئے نوٹ پر تصویروں کے حوالہ سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اعتراض عائد کیا ہے اور تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹ پر ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کی تصویریں بھی ہونی چاہیے تھیں۔ جس اخلاس میں اعتراض عائد کیا گیا اس میں گورنر سٹیٹ بینک بھی موجود تھے انہوں نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ کرنسی نوٹوں کا اجراء ایک رسمی طریقہ کار سے ہوتا ہے بحیثیت پاکستانی میں تمام قومی رہنماﺅں کا احترام کرتا ہوں

پاکستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر 75 روپے کا نوٹ تو سٹیٹ بینک کی طرف سے آ گیا،یقینا خوش آئندہ اور یادگار موقع ہے. تا ہم پاکستانی قوم کے ذہنوں میں سوال ہے کہ ایسے نوٹ جاری کرنے سے پاکستان کو کیا فائدہ ؟ پاکستانی کرنسی کی اہمیت کیا رہ گئی ہے؟ ڈالر دن بدن بڑھ رہا ہے،پاکستانی کرنسی کی قدر کم ہو رہی ہے،نئے نوٹ جاری کرنے سے بہتر تھا کرنسی کی قدر بہتر کرنے کی کوشش کی جاتی،پاکستانی روپے کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اس مہنگائی کی شدید لہر نے قوم کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے.

Leave a reply