آزادی کشمیر کے لئے حرمین الشریفین میں دعائیں کی جائیں، صدر آزاد کشمیر
آزادی کشمیر کے لئے حرمین الشریفین میں دعائیں کی جائیں، صدر آزاد کشمیر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امت مسلمہ کو جسد واحد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر ظلم و جبر کی وجہ سے پوری امت درد و کرب میں مبتلا ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کو جبر و استبداد سے نجات دلانے کے لئے امت کے اندر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت جتنی اب ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے علماء ومذہبی رہنماؤں کے چودہ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد جس میں سعودی عرب کے ممتاز مذہبی سکالر نائف بن حسن بن حسینی، حاجی امداد اور ولید پہنوربھی شامل تھے نے صدر آزادکشمیر سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطین سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم
سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں وہ ظلم وستم سہہ رہے ہیں جس کی نظیر پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ وہ اپنے گھروں میں قید کر دئیے گے ہیں جہاں انہیں زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں وکشمیر کو ایک کھلے جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں عام شہریوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کو اپنے حقوق مانگنے پر زخمی، معذور اور بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری اپنی تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہے ہیں اور بھارت میں مودی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر بے گھر کرنے کے لئے ایسے قوانین نافذ کر رہی ہے جن کی وجہ سے کشمیری اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں اور ان کی زمینوں اور مکانوں میں بھارت سے ہندوؤں کو لاکر آباد کیا جائے۔
عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا
تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت
صدر نے کہا کہ بھارت کی حکومت کی طرف سے حالیہ دنوں میں جو شہریت کا نیا قانون منظور کیا گیا ہے اس کے خلاف پورے بھارت کے شہری اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب ”ہم آزادی چاہتے ہیں“ کا نعرہ پورے بھارت میں گونج رہا ہے۔
صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ سعودی عرب دو مقدس مقامات کی سرزمین ہونے کے ناطے پورے عالم اسلام میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ حرمین الشریفین میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے مصائب و الام کے خاتمہ اور کشمیری کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔
ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران
صدر ریاست نے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے 2005ء کے زلزلے کے بعد متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے فراخ دلانہ امداد اور آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے جدید اور تمام سہولتوں سے آراستہ کیمپس کی تعمیر کے لئے مالی امداد فراہم کرنے پر خاص طور پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔