آزادی مارچ آرمی چیف کے کہنے پر مؤخر کریں گے یا نہیں، جے یو آئی نے اعلان کر دیا
آزادی مارچ آرمی چیف کے کہنے پر مؤخر کریں گے یا نہیں، جے یو آئی نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقہ سکھر میں آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے جے یوآئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں کہاں سے سن لیں کہ مولانا فضل الرحمان آرمی چیف سے ملنے کے لئے رضا مند ہو گئے، آرمی ہمارا ادارہ ہے، کسی ادارہ سے تصادم نہیں ہو گا، آرمی چیف پاکستان کا آرمی چیف ہے لیکن انکا کام سیاست نہیں بارڈر سنبھالنا ہے، نہ آرمی چیف کے کہنے پر آزادی مارچ کا آغاز کریں گے اور نہ اختتام کریں گے، جے یو آئی اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے.
آرمی ہمارا قومی ادارہ ہے ، آرمی چیف ہماری آرمی کے سربراہ ہیں ، جمعیت کسی ادارے سے تصادم نہیں چاہتی۔ ہم نہ ان کے کہنے پر آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے نہ ان کے کہنے پر اسے ملتوی کریں گے ۔ سیاسی معاملات سیاسی لیڈر شپ کا کام ہوتا ہے۔ #Fearless_Moulana_Coming pic.twitter.com/bdZVwNF0v0
— Maulana Rashid Mahmood Soomro (@SoomroOfficial) October 10, 2019
قبل ازیں آزادی مارچ کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ اور سکھر لاڑکانہ ڈویژنوں کے ضلعی اور تحصیلوں کے امراء و نظماء عمومی صاحباں کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا،
مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے
مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ میں اپنا پہلا خطاب سکھر میں کریں گے اس سلسلہ میں سکھر میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں بلاول حمایت کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن مارچ میں شامل نہیں ہوتے مسلم لیگ ن بھی شدید اختلافات کا شکار ہے، نوا زشریف مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خط لکھ دیتے ہیں تو شہباز شریف قمر درد کا بہانہ بنا کر نواز شریف سے ملنے جیل نہیں جاتے.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار