آزادی مارچ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس، کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر

0
25

آزادی مارچ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اہم اجلاس، کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور بابر اعوان اجلاس میں شریک ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ اوروفاقی وزیرمذہبی اموربھی اجلاس میں شریک ہیں،

ماہر قانون بابراعوان نے دھرنے سے متعلق آئینی اور قانونی نکات پربریفنگ دی،وزیر داخلہ نےحکومتی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات سےآگاہ کیا،

مذاکراتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ریاستی نظام کا چلنا بے حد ضروری ہے، جمہوریت پہلے سے مضبوط ہوئی اورنظام میں استحکام آیا ہے، احتجاج جمہوری حق ہے حکومت کواس سے خطرہ نہیں،

قبل ازیں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے رہبر کمیٹی کو کہا کہ بارباراستعفےکی بات ہورہی ہے،اگراستعفاہی شرط ہےتومذاکرات نہیں ہونے چاہییں،

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

دوسری جانب فضل الرحمان پہلے ہی جوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی کے آپشنزکومسترد کرچکے ہیں , آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

Leave a reply