آزادی مارچ کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے کونسا غیر قانونی کام شروع کر دیا؟

0
20

آزادی مارچ کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے کونسا غیر قانونی کام شروع کر دیا؟ شہری عدالت پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی فورس بنا رکھی ہے، آزادی مارچ اور دھرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا کو عدالت دھرنے سے روکے.

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کی سیکورٹی کے نام پر پرائیویٹ فورس بنائی ، پرائیویٹ فورس بنانا غیر قانونی ہے، عدالت مولنا کے خلاف کاروائی کا حکم دے

آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہی آزادی مارچ کے خلاف درخواست یہ کہہ کر نمٹا دی تھی کہ انتظامیہ قانون کے مطابق عمل کرے، اسی عدالت نے تحریک انصاف کو بھی دھرنے کی اجازت دی تھی، غیر مسلح افراد احتجاج کے لئے آئین تو انہیں نہیں روکنا چاہئے.

آزادی مارچ، سراج الحق نے بھی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے تاہم شہباز شریف ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکے، پیپلز پارٹی بھی دھرنے کی مشروط حمایت کر رہی ہے ،بلاول کا کہنا ہے کہ ہم دھرنے کی اخلاقی حمایت کریں گے، مولانا اسلام آباد ہوں گے اور میں ملک بھر میں حکومت کے خلاف تحریک چلاؤں گا.

Leave a reply