آزادی مارچ کا پلان سی، کل جمعہ کو کیا کریں گے؟ اکرم درانی نے اعلان کر دیا
آزادی مارچ کا پلان سی، کل جمعہ کو کیا کریں گے؟ اکرم درانی نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی نے کل جمعہ کو ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کر دیا، کل جمعہ کو ملک بھر میں حکومت کے خلاف جلسے کئے جائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، تمام ادارے حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔ کل پورے ملک میں جلسے جلوس ہونگے،
مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟
آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے
اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقی طور پر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ ختم ہوا، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی۔ دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا،
اکرم درانی کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف جلد ہی واپس آ جائیں گے،سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے، بیماری پر گپ شپ لگائی جا رہی ہے، بہت سے لوگ ابھی ٹی وی پر بیٹھ کر بیماری پر واویلا کر رہے ہیں۔
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرام درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے، آزادی مارچ ،نواز شریف کےبیرون ملک جانے سے حکومت بوکھلا گئی ،عمران خان قوم پرترس کھائیں اورگھرچلے جائیں، حکومت پردباؤبڑھانے کیلئے ضلعی سطح پرجلسے کیے جائیں گے،