آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

جمعیت علماء اسلام ف نے آزادی مارچ سے قبل مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کو لے کر مارچ کی قیادت کے لئے ناموں پر غور شروع کر دیا . باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلیے ناموں پر غور شروع کردیا ،مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مولانا عبدالغفور حیدری مارچ کی قیادت کر سکتےہیں ،مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد قیادت کیلیے5ناموں پرغور کیاجارہا ہے، جے یوآئی کے رہنماؤں اکرم درانی،مولانا عطاء الرحمان،علامہ راشد خالد سومرو،مولانا اسعد محمود کےنام بھی زیر غور ہیں. مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مولانا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہوں لیکن اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونا چاہتی کیونکہ مولانا چاہتے ہیں کہ حکومت کے خاتمے تک دھرنا دیا جائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا جائے لیکن اپوزیشن جماعتیں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ استعفے مسئلہ کا … آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر پڑھنا جاری رکھیں