آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا کہا ہر صورت اکتوبر میں ہی مارچ ہو گا،ن لیگ کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ،تاہم آزادی مارچ 16 سے 31 اکتوبر کے درمیان ہو گا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکی ،اس موقع پر اکرم درانی و دیگر بھی موجود تھے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لیے بنائی گئی کمیٹیاں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ،آزادی مارچ ہر حال میں اکتوبر میں اور 16 سے 31 اکتوبر کے درمیان ہو گا تا ہم حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے مشاورت کے بعد ہو گا. مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے لئے ہمارا ارادہ یکم تا 15 اکتوبر کا تھا، تاہم دوسری جماعتوں سے مشاورت کی وجہ سے 16 سے 31 اکتوبر تک مارچ کرینگے،خورشید شاہ کی گرفتاری سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے نااہل حکومت کی پشت پناہی نہ کریں، خورشید شاہ کی گرفتاری بھی سیاسی ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ … آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے پڑھنا جاری رکھیں