میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت پیشی کے موقع پر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے ہر کارکن آزادی مارچ کیلئے تیاری شروع کرے اور بھرپور حصہ لے، معلوم ہوا کہ پارٹی نے آزادی مارچ میں شمولیت کا فیصلہ ہے، کارکن آج سے تیاری کریں ،پارٹی کے لائحہ عمل کے مطابق آزادی مارچ میں ضرور شریک ہوں
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عدالت میں دکھائی گئی فوٹیج نے میرے موقف کی تائید کی،10منٹ میں مجھے لے کرٹول پلازہ سےکینال ویوپہنچ گئے، اے این ایف نے موقع پر کوئی کارروائی نہیں کی،سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے موقف کو درست ثابت کیا،میں نے کبھی ہیروئن کونہیں دیکھااورنہ کسی نے میرے سامنے پی،میں سگریٹ تک نہیں پیتا،
رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد کیس میں توسیع کی، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی ویڈیو سیف سٹی نے عدالت میں پیش کر دی جس پر رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ویڈیو سے رانا ثناء اللہ کا موقف سچ ثابت ہو رہا ہے، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عاید کرنے کی درخواست کی.
اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے،
رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر