وزیرا عظم عمران خان بھی جھوٹی خبروں پر خاموش نہ رہ سکے، ٹویٹر پر پیغام دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے قرآن مجید کی ایک آیت اور اس کا انگلش میں ترجمہ شیئر کیا ساتھ ہی لکھا کہ جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں ان کے لئے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹویٹر“ پر جمعہ کو اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے قرآن پاک کی سورة بقرہ کی آیت نمبر 42 انگریزی ترجمے کے ساتھ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں ان کے لئے“ قرآن پاک کا واضح حکم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاﺅ اور نہ ہی سچ بات کو جان بوجھ کر چھپاﺅ“ ۔
جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں ان کیلئے: pic.twitter.com/lToeVPqsAZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 3, 2019
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کی ہے.