مزید دیکھیں

مقبول

آزادی صحافت کے خلاف منظورکردہ کالےقانون کے خلاف احتجاج

ایبٹ آباد پنجاب اسمبلی سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون ” ممبرز استحقاق بل”کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پرملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ اباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافیوں کا ایبٹ آباد کے باہر کیا گیا مظاہرہ کے دوران نعریبازی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون ”

ممبرز استحقاق بل” کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فی الفور بل واپس لیکر صحافی برادری میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا اس موقع پر صدر یونین طاہر حسین شاہ اسٹنٹ سیکٹری پی ایف یو جے شاہد چوہدری جنرل سیکرٹری اے یو جے عاطف قیوم پریس کلب کے صدر نوید عالم جنرل سیکٹری سردار شفیق دیگر صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحافی برادری کو تحفظ فراہمی سمیت انکے جائز حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہے

صحافیوں کے مسائل حل کرنےکے بجائے انکے مسائل میں مذید اضافہ کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے صحافی رہنماؤں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر فی الفور پنجاب اسمبلی سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون ” ممبرز استحقاق بل” واپس کرکے صحافی برادری مین پائی جانیوالی بے چینی ومایوسی کی لہر دور کرنے کا مطالبہ کیا ۔