پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ اعظم خان کو کسی بھی ائیرپورٹ سے بیرون ملک نہ جانے دیا جائے،
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کررکھا تھا، اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ نیب نے مالم جبہ کیس کو کیوں بند کیا، کس چئیرمین نے کیا، چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ سابق چئیرمین جاوید اقبال کے دور میں مالم جبہ کیس بند ہوا، نور عالم خان نے کہا کہ چئیرمین نے مالم جبہ کیس غلط بند کیا، وہ بلیک میل ہوتا تھا،چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ مالم جبہ کیس صوبائی نیب کی سفارش پر بند کیا گیا تھا، نور عالم خان نے کہا کہ سابق چئیرمین جاوید اقبال کے دور میں جتنے کیسز بند ہوئے، ان کو دوبارہ دیکھ لیں،چیئرمین نیب نے کہا کہ مالم جبہ کیس کو احتساب عدالت نے بند کرنے کا حکم دیا تھا،
چیئرمین نیب نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر 156 گھنٹے استعمال کیاہیلی کاپٹر کے استعمال پر 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، نیب اس کی ریکوری کیلئے اقدامات کررہا ہے، یہ رقم خیبرپختونخوا حکومت سے نہیں بلکہ جس نے ہیلی کاپٹر استعمال کیا ہے اس سے وصول کریں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملہ پر نیب کو خط لکھنا چاہیے، چیئرمین نیب نے کہا کہ 1800 مزید لوگوں نے ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، 2012 سے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ عمران خان اور 1800 افراد سے ریکوری کی جائے،
چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے کہا کہ براڈ شیٹ کا کیس 2010 میں رجسٹرڈ ہوا، براڈ شیٹ کیس میں 3.7 ملین ڈالر کی رقم ہے،اپریل 2021 میں یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا، یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا تھا،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا کہ کیس کی تحقیات ان کے دائرہ اختیار میں نہیں، اس کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے براڈ شیٹ معاملہ پر ایف آئی سے ایک ماہ میں رپورٹ مانگ لی ،چئیرمین نیب نے کہا کہ میں اس کیس میں ایف آئی سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے
بنک آف خیبر میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آیا، نیب حکام نے کہا کہ بنک آف خیبر میں 2012 سے 2016 کے دوران 572 افسران بھرتی کیے گئے، چیئرمین نیب نے کہا کہ ایم ڈی اور 72 افسران کی بھرتی غیر قانونی پائی گئی، بلین ٹری منصوبے میں ایک ریفرنس جلد بھجوایا جارہا ہے،تحقیقات جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ ایسی جگہوں پر درخت لگائے گئے جہاں تصدیق کیلئے پہنچنا ناممکن ہے،1 ارب درخت لگائے جانے تھے لیکن 25 کروڑ لگائے گئے، پی اے سی نے بلین ٹری منصوبے کی انکوائری 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں