اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

0
32
azam sawati

اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹر اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات کے لئے نئی تشکیل دی گئی پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے کنونیئر منتخب

سیکرٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے خصوصی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کر لئے گئے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات کے لئے نئی تشکیل دی گئی پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے کنونیئر کے انتخاب کے لئے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا نام بطور کنونیئر خصوصی کمیٹی تجویز کیا اور سینیٹرز محمد طاہر بزنجو، حاجی ہدایت اللہ خان، دلاور خان،مشتاق احمد اور بذریعہ ویڈیو لنک کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے سینیٹر سید فیصل علی سبز واری نے تائید کی۔

کنونیئر کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ کمیٹی جس معاملے کے حوالے سے تشکیل دی گئی ہے وہ معاملہ انتہائی شرمناک اور دلخراش ہے۔ہر درد دل رکھنے والا انسان اس پر رنجیدہ ہے اس معاملے کی شفاف انکوائری کر کے ملوث افراد کو سامنے لایا جائے گا۔ اراکین کمیٹی کا اعتماد کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تمام اراکین کمیٹی کی رائے سے معاملات کو آگئے بڑھایا جائے گااور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو بلا کر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور تمام پارلیمنٹرین قابل احترام ہیں۔کسی کی بھی ذاتی زندگی پر اس طرح کا حملہ ہم سب کی توہین ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ نے اس کمیٹی کو مسترد کیا ہے۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر سینیٹر محمد اعظم خان سواتی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز کو بھی ساتھ ملانا چاہیے تاکہ اصل کردار سامنے آ سکیں۔

سینیٹرز انوارالحق کاکڑ، محمد طاہر بزنجو، حاجی ہدایت اللہ خان، دلاور خان،مشتاق احمد اور بذریعہ ویڈیو لنک کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے سینیٹر سید فیصل علی سبز واری نے سینیٹر اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کے حوالے سے سخت برہمی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس طرح کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں۔ یہ کمیٹی ملوث افراد کو سامنے لا کر سخت سے سخت سزا تجویز کرے تاکہ کسی کی عزت کو مجروع نہ کیا جاسکے۔ سینیٹر محمد اعظم خان سواتی معزز اور قابل احترام سینیٹر ہیں۔ سینئر پارلیمنٹرین کے ساتھ اس طرح کا واقعہ ہونا انتہائی شرمناک اور قابل افسوس ہے اراکین کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ ادارے اس طرح کی واقعات کے حوالے سے بروقت کاروائی کیوں نہیں کرتے جب تک کہ کسی اثر ورسوخ والے افراد پر اس طرح کا برا واقعہ نہ ہو ادارے حرکت میں نہیں آتے۔ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ بروقت کاروائیاں کر کے اس طرح کے واقعات کا تدارک یقینی بنائیں۔خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ خصوصی کمیٹی کا بروز جمعہ اجلاس طلب کر کے سیکرٹری وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے معاملے پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی جائے۔

کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز انوارالحق کاکڑ، محمد طاہر بزنجو، حاجی ہدایت اللہ خان، دلاور خان،مشتاق احمد اور بذریعہ ویڈیو لنک کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے والے سینیٹر سید فیصل علی سبز واری کے علاوہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

Leave a reply