اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
35
azam sawati

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد ،18 مارچ کو عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ گولڑہ میں درج کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی رہنما اغظم سواتی اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اعظم سواتی کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت میں کہا کہ ایسے مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے جاتے ہیں ،عمران خان پیشہ پر آئے اور سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان کو نامزد کر دیا گیا ،پی ٹی آئی لیڈر شپ نے ہمیشہ قانون اور عدالتوں کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ،عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ضمانت پر ہیں، اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے کئی شہرون میں مقدمات درج ہیں،ا عظم سواتی کی چند روز قبل ضمانت ہوئی تھی، سپیشل جج نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ اگر اعظم سواتی دوبارہ یہ جرم کرتے ہیں تو قانون کے مطابق کام کیا جائے،

Leave a reply