متنازع ٹویٹ کیس؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
51

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

عدالت نے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا ہے.متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کر رہے ہیں۔ اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اعظم سواتی کے بیٹے عدالت کے سامنے اپنا مؤقف رکھنا چاہتے ہیں۔

اعظم سواتی کے بیٹنے نے کہا کہ میرے والد نے ایک خط لکھا تھا، عدالت کی اجازت سے خط پڑھنا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ خط عدالت کے سامنے موجود ہے، اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے طے کرنا چاہتے ہیں، اس پر لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔ جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ خط آجاتا ہے کہ جج جانبدار ہے، اس قسم کے خطوط عدالت عمومی طور پر نہیں دیکھتی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا
بابر اعوان نے کہا کہ عدالت آج ہی اس معاملے کو دیکھ لے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آج ہی لارجر بینچ کی تشکیل ممکن نہیں ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا اعظم سواتی کے بیٹے سے میں نے درخواست کی ہے وہ یہ خط واپس لے لیں۔ اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے چیف جسٹس کے سامنے ہی دلائل کا آغاز کردیا اعظم سواتی کے بیٹے بیرسٹر عثمان نے کمرہ عدالت میں بابر اعوان سے مشاورت کے بعد خط واپس لیا، بابر اعوان نے کہا کہ سندھ بلوچستان کی ہائیکورٹس نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کر دئیے ، انہوں نے جیب سے ایک کمپلینٹ نکالا اور مقدمہ بنا دیا ،میں نے کبھی ایسی ایف آئی آر نہیں دیکھی جس میں ٹائم اور وقوعہ کی جگہ نا لکھی ہو ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا ،بابر اعوان نے کہا کہ جی بالکل ،مجھے انہوں نے بتانا ہے کہ میرے خلاف کیا چارجز ہیں ،اس کیس میں ڈیو پراسس ہی نہیں ہے تو فئیر ٹرائل کہاں سے ہو گا ،

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل کے لیے مزید وقت کی استدعا کردی ، عدالت نے استفسار کیا کہ چالان کی کیا پوزیشن ہے ؟ ایف آئی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ 24 دسمبر کو چالان جمع ہو چکا کل تین جنوری کو سماعت ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہوں نے جرم دوبارہ کیا ہے پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ہے ،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا ،عدالت نے ایف آئی اے حکام سے مطالبہ کیا کہ آپ نے پہلے خود ہی فزیکل ریمانڈ ختم کیا ،کیا کوئی ٹمپرنگ کا چانس ہے ،عدالت نے اعظم سواتی کے وکیل سے کہا کہ جرم دوبارہ ہونے کا بتا دیں .ایف آئی اے حکام نے کہا کہ اعظم سواتی نے ثویٹ کا انکار نہیں کیا ،وکیل بابر اعوان نے کہا کہ میں نام نہیں لینا چاہتا لیکن فیصلہ آپ کے سامنے رکھ دوں گا کہ ایک سیاسی شخصیت کو بیماری پر ضمانت دی گئی، ایک اور شخصیت کو اس کی تیمار داری کے لیے ضمانت دے دی گئی ،ڈاکٹر بابر اعوان کے دلائل مکمل ہو گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ایف آئی اے کا کیا موقف ہے،وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ سپیشل پراسیکیوٹر نہیں آ سکے سماعت ملتوی کی جائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے وکیل کی استدعا مسترد کردی

اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا

پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی. گزشتہ دنوں کی سماعت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اورٹویٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلو ٹِک ہے، انہیں مشہور شخصیات نے ٹویٹر پر فالو کیاہوا،جن میں سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں۔پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل نے دلائل میں درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ اعظم سواتی ہی کا ہے۔ اعظم سواتی نے افواجِ پاکستان کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

Leave a reply