نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

0
42
azam sawati

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

کنونیئر غفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹر اعظم سواتی ویڈیو لیک سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا

کمیٹی کنوینئر غفور حیدری کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ دل خراش واقعہ پیش آیا ،اعظم سواتی نے چیئرمین سینیٹ پر بھی الزامات لگائے الزامات کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کے ممبران نے اعظم سواتی سے ملاقات کرکے پیش ہونے کا کہا، کمیٹی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فاضل ممبرکو جو اذیت ملی اس کا مداوا کریں،متاثرہ رکن خود کمیٹی میں آئینگے تو الزمات ثابت ہو سکتے ہیں، آج بھی متاثرہ رکن کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے ،

ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ دل خراش واقعہ پیش آیا ، معاملات شروع ہوئے تو وزارت نے ہدایت کی کہ وہ رپورٹ پیش کرے، ڈی جی ایف آئی اے نے جو رپورٹ بنائی بہتر ہے وہ خود کمیٹی کو بتائیں،وزارت نے ایف آئی اے کو 5 تاریخ کو خط لکھ کر کہا کہ اس کی انویسٹی گیشن کی جائے، ہم نے ایکشن میڈیا میں آنے والی خبروں پر لیا،

سینیٹر فیصل سبزواری نے ویڈیو لنک پر کمیٹی میں شرکت کی، ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ ہمیں ہدایات آئیں کہ ویڈیو چیک کریں،اسی دن سائبر کرائم ونگ کو چیک کرنے کا کہا سائبر کرائم ونگ نے ہمیں رپورٹ دی کہ ویڈیو جعلی ہے اور ایڈٹ ہے،ہمارے ساتھ کچھ بھی شیئر نہیں ہوا، نہ ہی بتایا گیا کہ ویڈیو کس نے بھیجی تھی،سینیٹر مشتاق نے کہا کہ اگر کسی نامعلوم نمبر سے آئے تو کیا اس کو ٹریس کرسکتے ہیں؟ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ اگر نامعلوم نمبر سے کوئی چیز شیئر ہو تو اس پر معلومات نہیں مل سکتی ، ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ 2 الگ الگ ویڈیو کوجوڑ کر بنائی گئی ،جو ویب پر ویڈیو موجود تھی ہم نے اس کا جائزہ لیا،سربراہ سائبر ونگ نے کہا کہ ہم نے جو ابھی رپورٹ بنائی وہ ابتدائی ہے، جو جائزہ لیتے ہیں وہ سافٹ ویئر کے ذریعے لیتے ہیں،سینیٹر مشتاق نے سوال کیا کہ کیا ویڈیو میں موجود کمرے اور تصاویر کی تصدیق ہو سکتی ہے ؟ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ اگر ہمیں مواد فراہم کیا جائے تو ہم موازنہ کرسکتے ہیں،ویڈیو کے ایک حصے میں متاثرہ رکن کا سر کسی کی باڈی پر لگایا گیا ،

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

Leave a reply