اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

0
25
azam sawati

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو سیشن کورٹ پہنچا دیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،پراسیکیوٹر ایف آئی اےاور پی ٹی آئی کے بابر اعوان اور فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟جی بتائیں اعظم سواتی کوکیوں گرفتار کیا ہے؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ کچھ متنازع ٹویٹس ہیں جس کے باعث اعظم سواتی کو گرفتار کیا گیا،ایک بیانیہ بنایا جا رہا ، ان چیزوں پر پہلے بھی ان پر ایف آئی آر درج کی جا چکی ،اعظم سواتی نے ٹویٹ سے انکار نہیں کیا انہوں نے دوسری بار اس جرم کا ارتکاب کیا ہے،اکاونٹ اعظم سواتی کا ہے،

متنازع ٹویٹس،اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا،اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے گئے ،اعظم سواتی کی عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی و دیگربھی عدالت میں موجود تھے،

عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی فیملی شدید پریشان ہے،اعظم سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا آج بھی عدالت کو انکی ٹوٹی ہڈیاں دکھائیں، ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں کیا پاکستان میں رول آف لاء پر تشدد ہوتا ہے قانون کا مذاق بنایا جارہا ہے ،اگر اعظم سواتی کو کچھ ہوا یہ ٹیم ذمہ دار ہوگی،

واضح رہے کہ اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتارکر لیا ہے، ۔پی ٹی آئی سینیٹر نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دی تھیں،اعظم سواتی کو ایک بار پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا وہ ضمانت پر رہا تھا گذشتہ روز انہوں نے ایک ٹویٹ کی تھی جس کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ،ایف آئی اے نے اعظم سواتی کوان کے گھر سے گرفتار کیا،اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی اے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی،ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے.مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

Leave a reply