الیکشن کمیشن سے تنازعہ بھی اورپھر ‏اعظم سواتی ؛ فواد چوہدری کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت بھی

0
26

لاہور:الیکشن کمیشن سے تنازعہ بھی اورپھر ‏اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی پارلیمانی کمیٹی میں شمولیت،اطلاعات کے مطابق ‏اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو پارلیمانی کمیٹی برائے تقرری چیف الیکشن کمیشن اور ممبران الیکشن کمیشن میں شامل کر دیا گیا ۔

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیباں الفاظ استعمال کرنے پر کیسز زیر سماعت ہیں ۔ الیکشن کمیشن دونوں کو شو کاز نوٹس جاری کر چکا ہے۔

دوسری طرف اس وقت کچھ حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ ان حالات میں جبکہ ان دووزرا کے الیکشن کمیشن پرسنگین الزامات ہیں ان کواس کمیٹی میں شامل نہیں کرنا چاہیے تھا ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ان دوارکان نے انتخابی اصلاحات کی ذمہ داری اٹھائی ہے اسی وجہ سے ان کو شامل کیا گیا ہے

یاد رہے کہ اسی تنازعے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کردیے،فواد چوہدری کو بھی شوکاز جاری کیا گیا جو خود پیش ہوئے نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) اور ادارے پر الزامات لگانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 وفاقی وزرا کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ای سی پی اور سی ای سی پر سنگین الزامات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔کیس کی سماعت ای سی پی کے 2 اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینج نے کی۔

اعظم سواتی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جو ایک روز قبل اسی بینچ کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہوئے تھے۔اعظم سواتی کے وکیل محمد زبیر نے بینچ کو بتایا کہ سڑکوں کی بندش کے باعث اعظم سواتی نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم بھی الیکشن کمیشن آفس بہت مشکل سے پہنچے ہیں‘۔

Leave a reply