اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
26

اسلام آباد کی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

باغی ٹی وی : ایف آئی اے عدا لت کے سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی-

9 مئی :حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ …

واضح رہے کہ عدالت نے اعظم سواتی کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ خود پیش نہیں ہوئے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کا اپنے موکل سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیس کے تفتشی افسر وارنٹ کی تعمیل کیلئے کہاں گئے اور کیسے تعمیل کروائی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ انھوں نے وارنٹ کی تعمیل کروائی تاہم اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔ وارنٹ کی تعمیل کروانے والے ایف آئی اے اہلکار ممتاز نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ اعظم سواتی گھر پر نہیں تھے اور نہ ہی کسی نے دروازہ کھولا۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی قائم کردہ آڈیولیکس تحقیقاتی کمیٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعظم سواتی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنےکی درخواست کرتےہوئےکہاکہ الیکٹرانک میڈیا کا دور ہے جس میں ہر آدمی لمحہ بہ لمحہ آگاہ ہو جاتا ہے۔

اعظم سواتی کے وکیل کاکہنا تھا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا قانون ہی الگ ہےاسے دیکھنا ہوگاان کا موقف تھا کہ عدالت قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل پہلے مکمل کروائے کیوں کہ ہائیکورٹ کے آرڈر کے مطابق پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل ضروری ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے وارنٹ کی تعمیل کروانے والے اہلکار کو طلب کرلیا اور سماعت میں وقفہ کردیا بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی-

9 مئی :حساس ادارے کے دفتر پر حملےکے 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کےتحت مقدمہ …

Leave a reply