اعظم سواتی شیخ رشید کو بھی پیچھے چھوڑگئے:جناح ایکسپریس دوبارہ بحال

0
26

لاہور:اعظم سواتی شیخ رشید کو بھی پیچھے چھوڑگئے:جناح ایکسپریس دوبارہ بحال ،اطلاعات کے مطابق محکمہ ریلوے نے لاہور اورکراچی کے درمیان چلنے والی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کو دوبارہ بحال کر دیا۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویژن محمد ناصر خلیلی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی بحالی کا افتتاح کیا۔

پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق آج اس موقع پر انہوں نے معزز مسافروں کوان کی سیٹ پر جا کرپھول پیش کیے۔ڈی سی او ریلوے شیریں حنا اصغر ڈی ٹی او بشری رحمن سمیت متعلقہ ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق جناح ایکسپریس خانیوال، روہڑی، حیدرآبادسٹاپ کرتی ہوئی چھ فروری کو صبح 7 بجکر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی اوراسی روز کراچی کینٹ سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 7بجکر 20منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

جناح ایکسپریس سات اکانومی کلاس کوچز،پانچ اے سی بزنس ڈائنگ کار، بریک وین، لیگج وین اور ایک پاور پلانٹ پر مشتمل ہے۔ڈی ایس محمد ناصر خلیلی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بند ہونے والی ٹرینوں کو مرحلہ وار بحال کیا جارہا ہے۔

Leave a reply