اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

0
37
azam sawati

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن
متنازعہ ٹویٹ، وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی،اسپیشل جج سینٹرل نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی اعظم سواتی کو ضمانت دی، اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی اعظم سواتی کی 10 روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی

واضح رہے کہ عظم سواتی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی،  اعظم سواتی کو اداروں کے‌ خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا،  عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے رہائی کی استدعا کی تھی

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی

Leave a reply